پاک نفس

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - نیک طینت، نیک اصل۔  پاک دل پاک نفس پاک نظر پاک نہاد نیک خو نیک سیر نیک روش نیک چین      ( ١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٣٨٩ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پاک' کے ساتھ عربی اسم 'نفس' لگانے سے مرکب 'پاک نفس' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔